ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کا مشترکہ وفد چائنا کا دورہ کرے گا

جمعہ 19 جولائی 2024 22:30

ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کا مشترکہ وفد چائنا کا دورہ کرے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2024ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اوراسٹاک ایکسچینج کے ذمہ داروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ۔اسٹاک مارکیٹ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ،بتایا جاتا ہے کہ ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اور کمشنر عبد الرحمان وڑائچ کی زیر صدارت ہواجس میں اسٹاک مارکیٹ میں چائنیز انویسٹمنٹ اور کمپنیز کی لسٹنگ کیلئے روڈ میپ تیار کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کا مشترکہ وفد چائنا کا دورہ کرے گا۔چائنا اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں قریبی تعاون کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہو ا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے پالیسیز میں نرمی ہوگی۔#