ضلع جہلم میں طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب سے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری ہو جائے گی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 20 جولائی 2024 18:07

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2024ء ) : کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے اعلی سطح وفد کا مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ ، محکمہ صحت کے حکام سے اجلاس ، تفصیلات کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے اعلی سطح وفد نے مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ ہسپتال میں طبی سہولیات ، میڈیکل کالج ، ینگ ڈاکٹرز کی ٹریننگ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے افسران ، ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع جہلم میں محکمہ صحت کے سڑکچر ، موجودہ طبی سہولیات ، سول ہسپتال میں دستیاب طبی مشینری ، میڈیکل کالج کی ضرورت اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب ، ٹریننگ کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ ضلع جہلم میں طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب سے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری ہو جائے گی جس سے نہ صرف ہسپتال پر دباؤ کم ہو گا بلکہ شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے میسر ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :