ذ*ہمارے ورکرز ہمارا اثاثہ ہے بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا۔جاوید اقبال

ٓ ورکرز کو ہر ممکن سہولیات میسر کروانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔سر براہ بے لوث خدمت گروپ

اتوار 21 جولائی 2024 18:55

jلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2024ء) چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی بلال کھوکھر، چوہدری افضل چیئرمین یونین کونسل 94، نائب صدر مسلم لیگ نون لاہور میاںبشارت علی ڈولا،چیئرمین یونین کونسل 101 ڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی محمد جاوید، محمد اکرم ایم وی آئی سمن آباد ٹاؤن نے ورکر کنونشن میں شرکت کی۔جس میں علامہ اقبال ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کے سینٹری ورکرز ،سپروائزرز اور ڈرائیورز نے بھرپور شرکت کی،کنونشن کا اہتمام بے لوث خدمت جاوید اقبال عرف چڑی ایل ڈبلیو ایم سی گروپ کی طرف سے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کنونشن میں تمام ورکرز کے مسائل کے فوری حل کے لیے رانا مشہود احمد خان چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام، حافظ میاں نعمان ٹکٹ ہولڈر این اے 129 اور مہر اشتیاق احمد ٹکٹ ہولڈر پی پی 171 کے ساتھ مل کرچلنے کا وعدہ کیا گیا چوہدری شہباز میاں وسیم اور دیگر ساتھی بھی کنونشن میں موجود تھے۔میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران بانی بے لوث خدمت جاوید اقبال ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز ہمارا اثاثہ ہے ۔بے لوث خدمت کا سفر جاری رکھتے ہوئے ورکرز کو ہر ممکن سہولیات میسر کروانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔