جہلم کے روحانی و مذہبی پیشوا حضرت پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ لندن میں خالق حقیقی سے جا ملے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 22 جولائی 2024 21:46

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2024ء ) : جہلم کے روحانی و مذہبی پیشوا حضرت پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ لندن میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ کی وفات سے دنیا بھر میں ان کے مریدین میں غمِ کی فضاء پیدا ہوگی قبلہ حضرت پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ کے جانشین ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کشمیر کالونی میں آن کے آستانہ عالیہ پر ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں لاکھوں فرزندان اسلام آور انکے مریدین نے شرکت فرمائی مرحوم کی وفات پر دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں نے شرکت فرمائی اور مرحوم کے بلند مرتبات کے لیے دعائیں مغفرت کیں جہلم کے صحافیوں مذہبی رہنما وں دیگر سیاسی تاجروں کے علاوہ عوامی حلقوں نے انکی بخشش کی دعا کیں جہلم کے معروف نعت خواں ڈاکٹر مرتضٰی سیف الملوک کے مستند سکالر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آس طرح کی ہستیاں کبھی کبھی پیدا ہوتی ہیں روزنامہ مدبر راولپنڈی گجرات کے چیف ایڈیٹر سید ریاض حسین نظامی نے انکی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا مرحوم کی مغفرت کے لیے روزنامہ مدبر راولپنڈی گجرات کے دفاتر میں دعائے مغفرت کی گئی مرحوم کے قل کی دعا دن ایک بجے ادا کردی جائے گی حضرت قبلہ عالمی مبلغ اسلام کاایک اجمالی تعارف قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔

(جاری ہے)

روحانی پیشوا حضرت پیر سید معروف حسین شاہ رحمۃ علیہ کا رسم قل جمعرات کو کشمیر کالونی میں آن کے آستانہ عالیہ پر منعقد ہو گی۔