ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس

جہلم میں سٹی سرکل سے کرائم میٹنگ کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 23 جولائی 2024 16:58

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2024 ) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی سرکل سے کرائم میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل،ایس ایچ اوز تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائنز کی شرکت، میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک، ڈی پی او جہلم نےسرکل سٹی کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دیں، تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پرسمجھوتہ نہ کیا جائے، سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مالمسروقہ کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں، ایس ڈی پی اوز تفتیش کومانیٹر کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی کے ذمہ دار ہیں تاکہ ملزمان قرار واقعی سزا یاب ہو سکیں، ایس ایچ اوز اپنے علاقہ کے کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر گشت اور ناکہ بندی یقینی بنایئں، تھانہ جات/ چوکیات اور پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کئے جایئں۔ 

متعلقہ عنوان :