موسم برسات میں سمال ڈیمز میں زیادہ سے زیادہ پانی سٹور کرنے سے زراعت کو بہت فائدہ ہو گا

اور علاقہ میں بارشی پانی کے نقصانات سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 25 جولائی 2024 17:11

موسم برسات میں سمال ڈیمز میں زیادہ سے زیادہ پانی سٹور کرنے سے زراعت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2024ء ) : موسم برسات میں سمال ڈیمز میں زیادہ سے زیادہ پانی سٹور کرنے سے زراعت کو بہت فائدہ ہو گا اور علاقہ میں بارشی پانی کے نقصانات سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے، سمال ڈیمز ڈیموں کی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈومیلی سمال ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیم کی موجودہ حالت، پانی جمع کرنے صلاحیت اور زراعت کے لئے استعمال بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے ڈیموں کے جمع شدہ پانی کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے اور ڈیموں کی ضروری مرمت کو مستقل طور پر جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :