ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی کا دورہ، سینٹر کی بلڈنگ،

طبی سہولیات اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 25 جولائی 2024 17:12

ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی کا دورہ، سینٹر کی بلڈنگ،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی کا دورہ، سینٹر کی بلڈنگ، طبی سہولیات اور ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔

(جاری ہے)

دیہاتی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں رورل ہیلتھ سنٹرز کا اہم کردار ہے ان بنیادی مراکز صحت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی کے دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر اور ہیلتھ سنٹر کے عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر سے مستفید ہونے والے مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا ، سینٹر میں دستیاب طبی سہولیات پر تفصیلات معلوم کرتے ہوئے ادویات کی تفصیلات، محفوظ کرنے کے طریقہ کار اور ایکسپائری وغیرہ چیک کی، انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ ضلع کے بڑے ہسپتالوں سے دور یہ ہیلتھ سنٹر دیہاتی علاقوں کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے ممکنہ حد تک مریضوں کو یہاں سہولت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :