حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت کے فروغ

اور کسانوں کی سہولت کی خاطر متعدد اقدامات جاری ہیں ، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 25 جولائی 2024 17:14

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت کے فروغ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2024ء ) : حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کی خاطر متعدد اقدامات جاری ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ زراعت کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں زراعت کے فروغ کے لیے محکمہ زراعت کے مختلف اقدامات اور نئے پروگراموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کسان خوشحال ، پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے ہرابھراپنجاب پروگرام میں ہر کسان کو ہر فصل پر ڈیڑھ لاکھ تک قرض کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے چھوٹے کسانوں کے لیے کسان کارڈ کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے جس پہ 100 کنال سے کم کاشت کرنے والے زمیندار اہل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کے زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1000 نوجوان زرعی گریجوایٹس کی ضلعی سطح پر درخواستیں لی جا رہی ہیں۔

تمام زرعی گریجوایٹس جن کی عمر 5 آگست 2024 تک 25 سال سے کم ہے اور ان کے پاس زراعت کی ڈگری ہے وہ اِس ایک سال کے انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس میں انہیں 60000 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ درخواست فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں.مزید معلومات کے لیے محکمہ زراعت توسیع کے کسی بھی دفتر میں رابطہ کریں۔ اس کے علاؤہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام شجر کاری ، یوریا کھاد کی دستیابی ، گرین ٹریکٹر سکیم ، اینٹی ڈینگی و سموگ مہم بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے حکومت پنجاب کے نئے پروگراموں اور کسانوں کے لئے جاری فلاحی و زراعت فروغ سکیموں پر مکمل طور عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ۔