جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت

بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 27 جولائی 2024 16:58

جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2024ء ) : جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ بچے محمد عمران کاظم کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا، محمد عمران کاظم ملتان شجاع آباد سے اپنے ماں باپ سے ناراض ہو کر گھر سے نکل آیا اور گم ہو گیا جس کو تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح گمشدہ بچے رضا عمر بعمر 03 سال کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا، پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال جہلم کے عملہ نے رضا عمر جو کے اپنے والدین کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آیا اور گم ہو گیا جس کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، گمشدہ بچے کے لواحقین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئےڈھیروں دعائیں دیں، ، جہلم پولیس عوام کی خدمت و حفاظت کے لیے کوشاں ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔

متعلقہ عنوان :