وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے کی مذمت

ہفتہ 27 جولائی 2024 21:48

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ایف سی اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں شہید ایف سی اہلکار اخسان کو خراج عقیدت وار شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورزخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔شہادت کا بلند رتبہ پانے والے ایف سی اہلکار اخسان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید ایف سی اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :