آل سندھ پیپلزپیرامیڈیکل اسٹاف کراچی کے نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری

آصف بلوچ صدر،آفتاب چانڈیوسینئر نائب صدر ،عمیر شیخ جنرل سیکریٹری اور رائو قاسم انفارمیشن سیکریٹری منتخب

اتوار 28 جولائی 2024 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2024ء) آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف، سندھ کے مرکزی صدر سلیمان میمن اور مرکزی جنرل سیکریٹری امداد سومرو نے مرکزی کیبنٹ سے مشاورت کے بعد کراچی ڈویژن کے نو منتخب عہدے داران کراچی ڈویژن کے صدر آصف بلوچ،سینیئر نائب صدر آفتاب چانڈیو، جنرل سیکرٹری محمد عمیر شیخ، انفارمیشن سیکرٹری راؤ قاسم، نائب صدر کرامت علی، نائب صدر ناصر حسین، نائب صدر رمضان قادری، نائب صدر سمینہ باجی، نائب صدر ارشد خان، نائب صدر مصطفی شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاکم راجپر،جوائنٹ سیکریٹری اعجاز گلگتی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سید غوث علی شاہ، ڈپٹی انفارمیشن سکریٹری ثنا کوثر، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری طاہرہ باجی اور آفس سیکرٹری عدیل بلوچ کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف سندھ کے پیرا میڈیکل اسٹاف اور سپورٹنگ اسٹاف نے کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدے داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام عہدیداران آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف سندھ کے منشور کے مطابق پیرامیڈیکل اینڈ سپورٹنگ اسٹاف کے ملازمین کو جائز حقوق دلوانے اور ان کے فلاحی اور بہود کے لیے بہتر انداز میں کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :