پی سی سی سی اورزکریایونیورسٹی بائیوٹیکنالوجی اورزراعت کے شعبہ میں تعاون کریں گے ۔وائس چانسلر

پیر 29 جولائی 2024 19:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2024ء) پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے بائیوٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبہ میں نئے امکانات اور ترقی کی راہیں کھل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار نائب صدر پی سی سی سی ڈاکٹر یوسف ظفر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے ساتھ وی سی سیکریٹریٹ ملتان میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کا مقصد پی سی سی سی اور بی زیڈ یو کی زراعت فیکلٹی کے درمیان ممکنہ شراکت داری اوربائیوٹیکنالوجی میں جدید تحقیق اورپیش رفت کوفروغ دینا تھا۔

متعلقہ عنوان :