وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام سوشو اکنامک رجسٹری کا آغاز کر دیا گیا جسمیں پنجاب بھر کے لوگوں کا ہر لحاظ سے ڈیٹا مرتب کیا جائے گا

ضلع جہلم میں اس حوالے سے رجسٹریشن کرنے والے اہلکاروں کو تربیت کا عمل شروع

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 29 جولائی 2024 17:22

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام سوشو اکنامک رجسٹری کا آغاز کر دیا گیا جسمیں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2024ء ) : وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام سوشو اکنامک رجسٹری کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں پنجاب بھر کے لوگوں کا ہر لحاظ سے ڈیٹا مرتب کیا جائے گا ضلع جہلم میں اس حوالے سے رجسٹریشن کرنے والے اہلکاروں کو تربیت کا عمل شروع ہے ہزاروں اہلکار اس پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے میں معاون کا کردار ادا کریں گے، اس حوالے سے جہلم میں 60 رجسٹریشن سنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہریوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور درکار معلومات پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مستند اعداد و شمار مرتب کرنے اور بہترین ڈیٹا بیس سسٹم بنانے کی جانب اہم قدم ہے اس لئے بروقت اس پروگرام کو مکمل کرکے ڈیٹا پنجاب حکومت کے حوالے کریں گے۔ سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروانے والے افراد ہی سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ کے حقدار ہونگے۔ رجسٹرڈ شہری E بائیک، روشن گھرانہ سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ سمیت دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرام میں اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔

متعلقہ عنوان :