اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈزفیصل آبادسمیت صوبہ کے تمام بورڈزکے زیراہتمام دوسرا سالانہ امتحان میٹرک کا آغاز 20 اگست سے ہوگا

منگل 30 جولائی 2024 13:46

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈزفیصل آبادسمیت صوبہ کے تمام بورڈزکے زیراہتمام ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2024ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈزفیصل آبادسمیت بورڈزآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غای خان، راولپنڈی اور لاہور کے زیراہتمام دوسرا سالانہ امتحان میٹرک کا آغاز 20اگست سے ہوگا جس کا داخلہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن نے بتایا کہ مذکورہ امتحان میں شرکت کرنیوالے طلبہ تین گنا فیس کے ساتھ اب 31 جولائی تک فارم جمع کرواسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا۔ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے فیصل آباد بورڈ کی میٹڑک امتحانی برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔