Live Updates

شکر ہے پی ٹی آئی کو سمجھ آگئی کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں گے

9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بالکل بن سکتا پی ٹی آئی پہلے کسی اڈے پر تو لگے، پی ٹی آئی یہ بھی فیصلہ کرلے کہ نیوٹرل کون ہوتا ہے؟ مرکزی رہنماء پی ایم ایل این طارق فضل چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جولائی 2024 21:30

شکر ہے پی ٹی آئی کو سمجھ آگئی کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں گے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2024ء) مرکزی رہنماء پی ایم ایل این ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ شکر ہے پی ٹی آئی کو سمجھ آگئی کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں گے،اگر گیم میں کوئی کھلاڑی بے وقوفی کرتا ہے تو فائدہ دوسرے کو ہوتا ہے، 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بالکل بن سکتا پی ٹی آئی پہلے کسی اڈے پر تو لگے، پی ٹی آئی یہ بھی فیصلہ کرلے کہ نیوٹرل کون ہوتا ہے؟ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعجب ہے کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کا نام کس حیثیت میں لیا کہ ن لیگ پی ٹی آئی اور فوج کو لڑا رہی ہے،اس کا مطلب ہے کہ 9مئی کو ملک بھر میں فوجی تنصیات پر جہاں جہاں حملے ہوئے جس کا عمران خان خود تسلیم کرچکے ہیں کہ میں نے ورکرز کو کہا تھا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میں جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کا کہا تھا، کیا یہ ن لیگ نے کہا تھا؟ اس کے بعد فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ کے خلاف ٹویٹس کئے گئے اس کی تردید نہیں کی گئی؟پھر ان پر غداری کے فتوے لگائے جارہے ہیں کیا یہ سب ن لیگ پی ٹی آئی کو کہہ رہی ہے؟آج جب قوم کے سامنے ایکسپوز ہوگئے ہیں ، ادارے ریاست کے ہیں، کیا ادارے جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ان کا ساتھ نہیں دیتے رہے، لیکن آج اگر ادارے مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہے ہیں تو عمران خان کا سیخ پا ہونا سمجھ سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے عوام کیلئے جذبات ایک جیسے ہیں، لیکن ہم حکومت میں ہیں ، اگر چائے بھی پیتے ہیں تو قرض کے پیسوں کی ہے ، یہ چیزیں ماضی سے چلی آرہی ہیں، عوامی مسائل پر کوئی سیاست نہیں ہے، وسائل جو اجازت دیں گے ہم مطالبات مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بالکل بن سکتا لیکن پی ٹی آئی پہلے کسی اڈے پر تو لگے،شکر ہے پی ٹی آئی کو سمجھ آگئی کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں گے، ایک کھلاڑی اگر گیم میں کوئی بے وقوفی کرتا ہے تو اس کا فائدہ دوسرے کو ہوتا ہے، ایک سیاسی مخالف غلطی کرے گا تو دوسرا بینیفشری ہوگا، تحریک انصاف یہ بھی فیصلہ کرلے کہ نیوٹرل کون ہوتا ہے؟توہین عدالت قانون ختم کرنے سے متعلق کوئی بات زیربحث نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات