اوکاڑہ پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا، 11 موٹر سائیکل برآمد

بدھ 31 جولائی 2024 18:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2024ء) تھانہ اے ڈویژن پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرکے 11 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سیف الرحمن کی سربراہی تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مودا بائیک لفٹر گینگ کے 4 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان اے ڈویژن کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔ ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :