گرفتار باپ بیٹے داعش کیلئے کام کر رہے تھے،کینیڈین پولیس

میں یہ نہیں بتا سکتا کہ ملزمان کے اصل اہداف کیا تھے،پولیس سپرنٹنڈنٹ

جمعرات 1 اگست 2024 16:51

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) کینیڈین پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے باپ بیٹے 62 سالہ احمد فواد مصطفی الدیدی اور 26 سالہ مصطفی الدیدی پر دہشت گردی اور پرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی کے 9 الزامات عائد کر دیے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رائل کینیڈین مانٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی)کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹورانٹو ملزمان کا نشانہ تھا اور حملوں میں کلہاڑی اور چاقو کا استعمال بھی کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

آر سی ایم پی کے اسسٹنٹ کمشنر میٹ پیگز اور سپرنٹنڈنٹ جیمز پار نے بتایا کہ ملزمان آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کر رہے تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ ملزمان کے اصل اہداف کیا تھے مگر وہ اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے قریب ترین تھے۔ اس سوال کا جواب بھی قبل از وقت ہے کہ یہ پرتشدد منصوبہ مقامی طور پر تشکیل دیا گیا یا مکمل طور پر بیرونِ ملک میں بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو مقامی ہوٹل کے ایک کمرے سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کو اس منصوبے کی اطلاع جولائی کے آغاز میں ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :