میرپورخاص ٹریفک پولیس کی جانب سے میرپورخاص شہر کے مختلف علائقوں جگہوں پر ٹریفک کی روانگی میں خلل ڈالنے والے عناصروں کے خلاف کارروائی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 1 اگست 2024 16:26

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2024ء) ٹریفک پولیس میرپورخاص کی جانب سے میرپورخاص شہر کے مختلف علائقوں پرانا سول روڈ ، میرواہ روڈ ، کپرو ناکہ روڈ ، مارکیٹ چوک روڈ و دیگر مختلف جگہوں پر ٹریفک کی روانگی میں خلل ڈالنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی کی گئی  مووایبل انکروچمنٹ کو ختم کروایا گیا، جبکہ سڑکوں کے اطراف میں کھڑی چنگچی اور رکشوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ،  تاہم اس سلسلے میں ایک اہم انکشاف بھی سامنے آیا کہ ڈویژنل ہیڈ کواٹر میرپورخاص سٹی میں ایک بھی قانونی رکشہ اسٹینڈ اور چنگچی اسٹینڈ نہیں ہے جس کی وجہ رکشے اور چنگچی جگہ جگہ کھڑے نظر آتے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ خاموش ہے کیونکہ پرانے ٹانگہ اسٹینڈ پر بلدیہ کارپوریشن کی جانب سے دکانیں بنا دی گئی ہیں ، جب کہ ٹھیلوں کے لئے بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی جگہ مختص نہیں ، جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر ٹھیلے اور رکشہ چنگچی کے خلاف کاروائی کررہے ہیں  جو کہ مستقل حل نہیں۔

متعلقہ عنوان :