بہاولنگر، ہارون آباد بائی پاس جال واہ سیم نالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ

پولیس کی زیر حراست ملزم کامی بٹ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےزخمی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 1 اگست 2024 16:32

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2024ء) ہارون آباد بائی پاس جال واہ  سیم نالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ، پولیس کی زیر حراست ملزم کامی بٹ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےزخمی  ، تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس گرفتار ملزم کامی بٹ کو اسلحہ کی برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی ، سیفن سیم نالہ کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،  خجس سے ملزم کامی بٹ زخمی ہوگیا پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور ملزم فرار ہوگئے،  زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا  ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کامران عرف کامی بٹ متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔