کلفٹن پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مضر صحت اشیا برآمد کرلیں

جمعرات 1 اگست 2024 18:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) کلفٹن پولیس نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مضر صحت اشیا برآمد کرلی ہیں ۔ایس ایچ او کلفٹن اعظم راجپر کے مطابق اے ایس پی کلفٹن اریز تاجوار کی زیرنگرانی میں کلفٹن پولیس کا گٹکا/ماوا کے کاروبار میں ملوث افراد کے کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔

(جاری ہے)

کلفٹن پویس نے اپر گذری میں کامیاب کارروائی کے دوران گٹکا/ماوا کے کاروبار میں ملوث ایک ملزم اختر ولد بادشاہ الرحمن کو کو گرفتار کرلیا۔*ملزم کے قبضے سے 12 پڑیا گٹکا/ماوا برآمد ہوا- تھانہ کلفٹن میں گرفتار ملزمان کے خلاف FIR نمبر 253/2024 جرم دفعہ (II)(1)8 گٹکا /ماوا ایکٹ درج کرلیا گیا ہے۔*ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :