وزیراعلی پنجاب کے پروگرام پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی آگاہی میں

سماجی تنظیموں کا اہم کردار ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 1 اگست 2024 17:16

وزیراعلی پنجاب کے پروگرام پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی آگاہی میں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01 اگست 2024ء ) : وزیراعلی پنجاب کے پروگرام پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی آگاہی میں سماجی تنظیموں کا اہم کردار ہے کیونکہ سماجی تنظیموں کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ ہونے کی وجہ سے اس رجسٹریشن پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ہوگا تمام سماجی تنظیمیں اس حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کریں تاکہ حکومت پنجاب کے ایک مستند ڈیٹا پروگرام کے اقدام کو کامیاب بنایا جا سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ سماجی تنظیم الفلاح میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کی کامیابی سے حکومت پنجاب کے فلاحی پروگراموں کسان کارڈ، ہمت کارڈ، ہیلتھ کارڈ، راشن سکیم، اپنا چھت اپنا گھر سمیت دیگر پروگراموں سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام میں اندراج لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :