iلیبرکوڈ 2024 مزدور دشمنی پر مبنی دستاویز ہی: حنیف رامے

جمعرات 1 اگست 2024 20:30

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2024ء) لیبرالائنس اینٹی پنجاب لیبر کوڈ 2024کے کوارڈینیٹر حنیف رامے چوہدری محمود الاحد ،مہر صفدر،نیاز خان،اسامہ طارق،زاہدہ پروین، نصرت بشیر ظفر،غلام فاطمہ، جلوت علی، بابا سرور،بابا لطیف انصاری و دیگر مزدور رہنمائوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبرکوڈ 2024 مزدور دشمنی پر مبنی دستاویز ہے۔

اس کو تمام مزدور یونین مستر کرتی ہیں۔ لیبر کوڈ 2024 کو زبردستی مسلط کیا گیا تو پورے پنجاب میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

(جاری ہے)

مزدور رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے بغیر نا کوئی صنعت چل سکتی ہے اور نہ ہی کوئی کارخانہ، مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کارخانے اور صنعتیں چلانے کے لئے مزدور اپنا خون پسنہ بہاتے ہیں۔ لیکن آج تک مزدوروں کو ان کا حق نہیں دیا گیا جس کو وہ مستحق ہیں۔

حکومت کو مزدور دوست پالسیاں بنانی چاہیئںلیکن نااہل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کو غلط مشورے دے رہیں ہیں۔ جس کی واضع مثال لیبر کوڈ 2024 ہے۔ جس کا مسودہ آئین پاکستان سے بھی دو گنا زیادہ صفحات پر مشتمل ہے ۔ جو مزدوروں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ لیبر کوڈ 2024کو فی الفور واپس لے۔