پولیس کی عدم توجہ ، شہر میں نامعلوم چوروں کا راج ، دو شہری موٹر سائیکلوں سے محروم

جمعہ 2 اگست 2024 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2024ء) پولیس کی عدم توجہ ، شہر میں نامعلوم چوروں کا راج ، دو شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ، شہری حلقوں میں تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ سکھر پر بنام مشعود ولد اطھر محمود راجپوت سکنہ نیو گوٹھ سکھر نے اطلاع دی کہ تھوڑی دیر پہلے ہری مسجد نیوگوٹھ سکھر کے باہر سے میری CD70 موٹر سائیکل نمبر AFR ماڈل 2024 رنگ لال نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ اے سیکشن کی حدود واری تڑ موڑ سے تین نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے اسلحے کے زور پر نوجوان عابد علی گڈانی ولد جمال الدین گڈانی کی 125 موٹر سائیکل ماڈل 2022 اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔