وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا صفورا ٹاؤن کا دورہ

مزید برسات کو سامنے رکھتے ہوئے نکاسی آب کیلئے افسران وعملہ متحرک کردار ادا کرنے کیلئے تیار رہے،سعید غنی

جمعہ 2 اگست 2024 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2024ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی،ڈپٹی کمشنر ایسٹ شہزاد فضل عباسی ودیگر کے ہمراہ صفورا ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا.دورے کے دوران انہوں نے نکاسی آب اور نالوں کی صورتحال کا معائنہ کیا یوسی 6 میں نالے کے معائنے کے دوران انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں.

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ نکاسی آب کے حوالے سے صفورا ٹاؤن کافی بہتر ہے اور ضرورت ہے کہ اسی تسلسل کو مزید برسات کی صورت میں جاری رکھا جائے انہوں نے چشتی نگر نالے کے گردونواح میں موجود تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائی.چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر صوباء وزیر بلدیات کو نکاسی آب سمیت نالہ صفاء کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ برسات کے بعد مینوئل اور مشینری کی مدد سے نکاسی آب کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے،نالہ صفاء کیلئے جہاں تک ٹاؤن اپنا کردار ادا کرسکتا ہے وہ کیا اور کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ کوء بھی موقع کیوں نہ ہو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صفورا ٹاؤن کے مکینوں کو بہتر سے بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائی.اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق معاون خصوصی وزیراعلی سندھ اقبال ساند ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھی.

متعلقہ عنوان :