پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی،قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کاحکم،نوٹیفکیشن جاری
رہنماء پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری عمران خان نے دی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کیا
فیصل علوی ہفتہ 3 اگست 2024 10:25
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹس پیریڈ کے دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں ہے۔
شیرافضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ جس سے پارٹی کی تصویر اور پارٹی کا بیانیہ بری طرح مسخ ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری ہوا تھا کہ اپنے بیانات جاری کردہ ہدایات کے مطابق دیں۔ شیر افضل مروت کی ٹوئٹس اور میڈیا کے بیانات کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینے کے بعد جولائی کے مہینے میں پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس پر شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا لیکن پارٹی نے ان کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دئیے۔نوٹس میں مزید کہا گیا تھاکہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے ۔آپ تین روز کے اندر اندر جواب دیں اور اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا تھاکہ شیر افضل مروت کو آج شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا اور شیر افضل مروت کا فیصلہ عمران خان نے کرنا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کرنے کاحکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔عمر ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیاتھا۔ شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایات دی گئیں تھیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم جاری کیا تھا کہ شیرافضل مروت کو کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سے الگ کیاجائے۔بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت فضل الرحمان کو مختلف آفرز کررہی ہے جبکہ ہمارے پاس ایسی کوئی پیشکش نہیں
-
امیر جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کے ہر صورت انعقاد کیلئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا
-
نوازشریف نے بالکل نہیں کہا کہ عمران خان یا 9مئی کے ملزمان سے بات ہونی چاہیئے
-
مہمند میں غلنئی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
-
اگلے سال گندم کاشت نہیں ہو گی
-
میں پارٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں ہٹانے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں
-
سپریم کورٹ میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود عوام پر "پٹرول بم" گرا دیا گیا
-
ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں چھوڑ کر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا
-
سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن ،2 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.