ایئر انڈیا کا تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں 8 اگست تک معطل کرنے کا اعلان

ہفتہ 3 اگست 2024 14:46

ایئر انڈیا کا تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں 8 اگست تک معطل کرنے کا ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) ایئر انڈیا نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسرائیل کے شہر تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں 8 اگست تک معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے کچھ علاقوں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کے لیے تمام پروزیں معطل کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ہم نے فوری طور پر 8 اگست تک تل ابیب جانے اور وہاں سے واپس آنے والی اپنی پروازوں کا شیڈول آپریشن معطل کر دیا ہے۔کہا گیا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اس مدت کے دوران تل ابیب جانے اور واپسی کی مصدقہ بکنگ کے حامل اپنے مسافروں کوری شیڈولنگ اور کینسلیشن چارجز پر ایک بار کی چھوٹ فراہم کر رہے ہیں۔ایئر انڈیا نے جمعرات کو آپریشنل وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے نئی دہلی سے تل ابیب کے لیے طے شدہ پرواز منسوخ کر دی تھیں۔ ایئرانڈیا کی جانب سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :