راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 3 اگست 2024 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 12 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم ندیم سے 2 کلو 400 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم محمد حسن سے 2 کلو 200 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم مہتاب سے ایک کلو 455 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم داؤد سے 560 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے 530 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم عمران سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم فرمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم غلام عیسٰی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم ندیم احمد سے نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم عبداللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم صدیق سے 10 لیٹر شراب اور کہوٹہ پولیس نے ملزم سرفراز سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔