پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں تیسری پوزیشن سے محروم

اتوار 4 اگست 2024 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے دلیرانہ کوششیں کیں لیکن بالآخر ناروے کپ میں پنالٹی ککس پر ناروے کے سترا کلب کے خلاف تیسری پوزیشن کے میچ میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم 5-4 سے ہار گئی۔ میچ 1-1 سے برابر رہا۔محمد جنید نے پہلے ہاف میں اہم گول کر کے پاکستان کے لیے میچ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

ہار کے باوجود پاکستانی کھلاڑی محمد کاشف کو ناروے کپ میں ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل ہوا۔ٹیم کی کارکردگی کا مشاہدہ ناروے میں پاکستانی سفیر سعید الطاف قاضی نے کیا جو اس موقع پر ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔پورے ٹورنامنٹ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے آٹھ میچوں میں 27 گول کرکے متاثر کیا۔ گروپ مرحلے، پلے آف مرحلے اور کوارٹر فائنل میں ناقابل شکست رہے۔ٹیم اور انتظامیہ نے ناروے میں پاکستانی کمیونٹی اور پوری قوم کا ان کی غیر متزلزل حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :