جی ڈی اے کی ڈسٹرکٹ بدین سے رہنمائوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں اور دیگر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی مذمت

زرداری لیگ کی سازشوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ، سندھ کی عوام کو زرداری مافیا سے چھٹکارا دلانے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،ڈاکٹرصفدرعباسی

اتوار 4 اگست 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے ڈسٹرکٹ بدین سے جی ڈی اے کے رہنمائوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اور دیگر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ڈاکٹر صفدر علی بدمعاشوں اور سازشوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ، سندھ کی عوام کو زرداری مافیا سے چھٹکارا دلانے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ بدین میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں اور جی ڈی اے کے رہنمائوں دلبر سندھی اور فیصل چیما کے خلاف قمبر شہداد کوٹ پولیس نے سجاول تھانے پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے قمبر شہداد کوٹ پولیس نے چادر چودیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں داخل ہوکر انہیں بلاجواز گرفتار کرکے بدترین تشدد کرکے لاڑکانہ لیکر گئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کو زرداری مافیا کی بی ٹیم بنانے کے بجاے پولیس کو عوام کا خادم بنائے۔