ڈپٹی کمشنر جہلم نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اولڈ جی ٹی روڈ،

بلال ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 5 اگست 2024 11:51

ڈپٹی کمشنر جہلم نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اولڈ جی ٹی روڈ،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست 2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اولڈ جی ٹی روڈ، بلال ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیہ حکام کو ہر قسم کے کچرے کو اٹھانے اور درختوں پودوں کی بہترین کٹائی کرنے، جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی صفائی مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے، موسم برسات میں خاص طور پر پانی کی نکاسی پر خصوصی توجہ دی جائے۔