جشن آزادی فیوچر سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا

پیر 5 اگست 2024 15:59

جشن آزادی فیوچر سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) جشن آزادی آل بلوچستان فیوچر سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان محمد یاسر بازئی تھے۔ گیسٹ آف آنر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کھیل محمد آصف لانگو سمیت سمیع اللہ آغااور کرکٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھی۔فیوچر سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بلوچستان فیوچر سٹار ہیلو اور فیوچر سٹار بلو کے درمیان کھیلا گیا جو بلوچستان فیوچر سٹار ہیلو نے 8وکٹوں سے جیت کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔

ڈائریکٹر جنرل کھیل محمد یاسر بازئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف لانگو ودیگر نے کھلاڑیوں و آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے ،اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کھیل محمد یاسر بازئی کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جائیں جس کیلئے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان بھر پورا اقدامات اٹھارہی ہےتاکہ نوجوان نسل کھیلوں کے سرگرمیوں میں حصہ لیکر قومی و بین الاقوامی سطع پر ملک و قوم کا نام روشن کرے۔

(جاری ہے)

آج ان بچوں کا کھیل دیکھ کر انہوں نے ثابت کیا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے محکمہ کھیل کی جانب سے 3لاکھ روپے کا اعلان کرتاہوں تاکہ وہ مزید اسطرح کے ایونٹس کا انعقاد کریں۔

متعلقہ عنوان :