کملا ہیرس کو ووٹ دینے کیلئے زندہ رہنے کی کوشش میں ہوں، سابق امریکی صدرجمی کارٹڑ

پیر 5 اگست 2024 16:11

کملا ہیرس کو ووٹ دینے کیلئے زندہ رہنے کی کوشش میں ہوں، سابق امریکی صدرجمی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ وہ کملا ہیرس کو ووٹ دینے کیلئے زندہ رہنے کی کوشش میں ہوں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے پوتے نے یکم اکتوبر کو کارٹر کی 100ویں سالگرہ کے حوالے سے جب ان سے پوچھا کہ کیا آپ 100ویں سالگر منانے کیلئے پر امید ہیں جس پر کارٹر کا کہناتھاکہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ کملا ہیرس کو ووٹ ڈالنے تک زندہ رہ سکیں۔واضح رہے امریکی صدارتی انتخاب 5نومبر کو ہو ہوں گے۔ 59سالہ نائب صدر کملا ہیرس کو ڈیمو کریٹس نے جوبائیڈن کی جگہ صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے، جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل ہیں۔