پیرس اولمپکس مینزوالی بال ،پولینڈ،امریکا،اٹلی اور فرانس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 6 اگست 2024 14:52

پیرس اولمپکس   مینزوالی  بال ،پولینڈ،امریکا،اٹلی اور فرانس   کی ٹیمیں ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2024ء) پیرس اولمپکس 2024 کے مینز والی بال ٹورنامنٹ میں پولینڈ،امریکا،اٹلی اور فرانس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، پولینڈ نے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں سلووینیاکوہراکر،اٹلی نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جاپان کو ہراکر،فرانس نے تیسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی کو شکست دے کر جبکہ امریکا نے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کو مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے والی بال ٹورنامنٹ میں سائوتھ پیرس ارینا میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سلووینیاکوایک کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہراکرٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اٹلی نے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 2-3 سیٹس سے ہراکرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،فرانس نے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سیٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا نے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل کو 1-3 سیٹس سے مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اولمپکس مقابلوں میں مینز والی بال ٹورنامنٹ 10اگست تک جاری رہےگا۔یاد رہے کہ سیمی فائنلز7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 9 اگست کوجبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :