اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ سے باہر کردیا

فیفا ورلڈکپ 2026ء کے کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0۔3 سے شکست دے کر باہر کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 اکتوبر 2025 11:12

اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ سے باہر کردیا
روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2025ء ) اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی میچ میں شکست دیدی۔ 
 فیفا ورلڈکپ 2026ء کے کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0۔3 سے شکست دے کر باہر کردیا۔

(جاری ہے)

 

میچ سے قبل اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ 
دوسری جانب اطالوی پولیس نے اسرائیل مخالف مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔ 
اس سے قبل سپین نے اسرائیل کی شرکت پر فیفا ورلڈکپ 2026ء کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔