ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی جنرل باڈی کا صدر ندیم عمر کی صدارت میں اہم اجلاس

منگل 14 اکتوبر 2025 19:01

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی جنرل باڈی کا صدر ندیم عمر کی صدارت میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) ریجنل کرکٹ ایسوسی کراچی کی جنرل باڈی کا خصوصی اجلاس صدر ندیم عمر کی صدارت میں ریجن سیکریٹریٹ میں تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس میں مظہر اعوان صدر آر سی اے کے زون سات نے جاوید احمد خان سکریٹری آر سی اے کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی محمد رئیس الدین نے تحریک کی تائید کی اجلاس میں موجود جنرل باڈی ممبران نیجاوید احمد خان کے خلاف ہاتھ اٹھا کر عدم اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں زون ایک کے صدر اجمل نصیب،سکریٹری عارف وحید،خازن طارق حفیظ ،زون دو کے سکریٹری نصرت اللہ ،خازن ظفر خان،زون تین کے سکریٹری افضل قریشی،خازن علی حسین،زون چار کے سکریٹری آفتاب عالم،خازن نوشاد احمد خان،زون پانچ کے صدر محمد سمیع خان،سکریٹری محمد سعید،خازن عمران شیخ ،زون چھ کے سکریٹری اعجاز خان،خازن محمد رئیس الدین ،زون سات کے صدر مظہر علی اعوان،سکریٹری عبدل رف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :