یس ای سی پی نے جولائی میں 2864 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں

منگل 6 اگست 2024 15:15

یس ای سی پی نے جولائی میں 2864 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی 2024 میں دو ہزار آٹھ سے چونسٹھ (2864 ) نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جو گذشتہ سال کے اسی مہینے سے 25فیصد زائد ہیں اور ایک ماہ کے عرصے میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ نئی رجسٹریشن کے بعد ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد اب دو لاکھ، پچیس ہزار پانچ سو اکیاسٹھ ( 225,561) ہو گئی ہے۔

جولائی میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تقریبا 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ تھیں ، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور باقی 39فیصد پبلک نان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی تنظیمیں اور محدود ذمہ داری والی شراکت داری تھیں۔ اس ماہ 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں۔

(جاری ہے)

جولائی میں سب زیادہ کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہویہں جن کی تعداد 471 رہی، دوسرے نمبر میں تجارت کے شعبے میں 364 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اور تیسرے نمبر پر خدمات کے شعبے میں 362 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

اسی طرح رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن میں 284 کمپنیاں، سیاحت میں 164 ، فوڈ سیکٹر میں 139 ، ای کامرس میں 120 ، تعلیم میں 111 ، ٹیکسٹائل میں 65 ، مارکیٹنگ میں 64 ، کارپوریٹ ایگر کلچر میں 63 ، کیمیکل میں 53 ، ہیلتھ میں 51 اور بجلی کی پیداوار میں بھی 51 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔اسی طرح کاسمیٹکس میں 47 ، کان کنی میں بھی 47 ، ایندھن اور توانائی میں 46 ، انجینئرنگ میں 43 ، دواسازی میں 40 ، ٹرانسپورٹ میں 32 ، آٹو الائیڈ میں 27 ، مواصلات میں 23 ، کیبل اور الیکٹرک سامان میں 22 ، آرٹس اور کلچرمیں 18 ، کاغذ اور بورڈ میں 17 ، کھیل میں بھی 17 ، ووڈ ورکس میں 16 اور 107 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اس ماہ 86 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری رپورٹ ہوئی۔ سرمایہ کاری کرنے والئے ڈائریکٹروں کا تعلق افغانستان ، اینٹیگوا اور باربوڈا ، آسٹریلیا ، آذربائیجان ، کینیڈا ، چین ، جرمنی ، یونان ، عراق ، اٹلی ، نیدرلینڈز ، پولینڈ ، قطر ، روس ، سر لنکا ، ترکی ، برطانیہ ، امریکہ اور زیمبیا سے سے ہے۔ سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین سے تعلق رکھنے والے افراد نے 64 کمپنیوں میں کی جبکہ ترکی سے 03 ، افغانستان اور برطانیہ سے دو دو اور باقی ممالک سے ایک ایک کمپنی میں سرمایہ کاری کی گئی۔