وفاقی محتسب کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر اور کنسلٹنٹ

08 اگست کوڈپٹی کمشنر جہلم کے دفتر میں کھلی کچہر ی لگا ئیں گے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 6 اگست 2024 16:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست 2024ء ) : وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے ایڈوائزر ہارون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال 08 اگست کوڈپٹی کمشنر جہلم کے دفتر میں دن گیا رہ بجے کھلی کچہر ی لگا ئیں گے جس میں وفاقی اداروں کے افسران بھی مو جود ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدا یات دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کھلی کچہر ی عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فرا ہمی کے پروگرام Outreach Complaint Resolution(OCR) کا حصہ ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام، پی ٹی سی ایل، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہری میں شر یک ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :