بجلی چوری کے خلاف مسلسل کام کی ضرورت ہے

تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے بچایا جا سکے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 6 اگست 2024 16:55

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست 2024ء ) : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسن احسن نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مسلسل کام کی ضرورت ہے تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں نے اس حوالے سے اقدامات ، بجلی چوروں کے خلاف ایکشن بارے بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بجلی چوری کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :