پیرس اولمپکس 2024 ‘جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستانی ہیرو ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 6 اگست 2024 22:26

پیرس اولمپکس 2024 ‘جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستانی ہیرو ارشد ندیم ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے شروع ہوگئے جہاں ان کے مدمقابل بھارتی حریف نیرج چوپڑا بھی تھے، قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر مین راؤنڈ (فائنل) کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ بی میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، گریناڈا سے تعلق رکھنے والے اے پیٹرز نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور وہ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کی تھری کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ اے سے 4 کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جرمنی کے جولین ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، کینیا کے جولیس ییگو 85.97 میٹر کی تھرو کی۔گروپ اے سے تیسرے نمبر پر رہنے والے چیک جمہوریہ کے جیکب وڈلیچ نے 85.63 میٹر کی تھرو کی، فن لینڈ کے ٹونی کیرنن نے 85.27 میٹر کی تھرو کی اور وہ گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے۔