ةپیرس اولمپکس مینزفٹ بال ،مصر اور مراکش کے درمیان کانسی کے تمغے کے لئے میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 7 اگست 2024 17:57

ةپیرس اولمپکس مینزفٹ بال ،مصر اور مراکش کے درمیان کانسی کے تمغے کے ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2024ء) پیرس اولمپکس گیمز 2024میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ میں کانسی کے تمغے کے لئے میچ (کل)جمعرات کو سٹیڈ ڈی لا بیوجوئر، نانٹیس کے مقام پر کھیلا جائے گا، جس میں مصر اور مراکش کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مینز فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سپین کی ٹیم نے مراکش کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان فرانس نے مصر کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مینز فٹ بال ایونٹ میں مصر اور مراکش کی ٹیموں کے درمیان کانسی کے تمغے کے لئے میچ آج جمعرات کو نانٹیس میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :