
یوتھ فٹ بال ٹیم کی ناروے میں منعقدہ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پاکستان کے لئے اعزاز ہے ، میئر کراچی
بدھ 7 اگست 2024 19:30
(جاری ہے)
میئر کراچی نے کہا کہ مقامی سطح پر فٹ بال اکیڈمی کے قیام کے لئے بلدیہ عظمی کراچی پاکستانی یوتھ فٹ بال ٹیم کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی تاکہ مستقبل میں پاکستان کے یہ ہونہار کھلاڑی مزید کامیابیاں حاصل کریں اور شہری صوبائی اور ملکی سطح پر فٹ بال کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہو۔
فٹ بال ٹیم سے ملاقات کے موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو ہر سطح پر سپورٹ کریں گے، اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹیم کو اعزازی شیلڈ بھی دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان کے نوجوان فٹبالرز اپنے کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنا کر مستقبل میں ملک و قوم کے لئے کامیابیاں حاصل کریں گے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے تقریبا 2200 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی، پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیرمعمولی کارکردگی پیش کرکے تماشائیوں سے زبردست داد حاصل کی۔ فائنل تک رسائی کے دوران پاکستانی ٹیم نے مخالف ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر 26 گول کئے جبکہ اس کے خلاف صرف پانچ گول ہوسکے تاہم فائنل میچ میں ناروے کے کلب کفم کام اوسلو کے خلاف مقابلہ مقررہ وقت پر 2،2 گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پاکستانی یوتھ فٹ بال ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک ملین روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ میئر کراچی نے کہاکہ فٹ بال کا کھیل پاکستان بالخصوص کراچی میں بے حد مقبول ہے اور لیاری ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو ماضی میں بہترین اور نامور کھلاڑی ملے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ لیاری سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں قائم ضلعی فٹ بال ٹیموں کے معیار کو بلند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی اپنی فٹ بال ٹیم ہے جس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ قومی سطح کے کھلاڑی تیار کئے جاسکیں، آنے والے دنوں میں قومی فٹ بال ٹیم کو ناروے میں منعقد ہونے والے اس فٹ بال ٹورنامنٹ کے نتیجے میں اچھے اور باصلاحیت کھلاڑی میسر آئیں گے جو عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پلاٹس صرف دعوئوں تک محدود رہے، ارشد ندیم کا انعامات سے متعلق انکشاف
-
اکشے کمار کی سٹیڈیم میں موجودگی ایک بار پھر بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی
-
بھارتی بیٹر کے آئوٹ ہونے پر سنیل گواسکر کی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر شدید تنقید
-
جنسی استحصال کیس،بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری
-
خواتین ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطے ہیں، رافعہ حیدر
-
’بھارت نے اسے ویزا نہیں دیا، شعیب بشیر نے انہیں جیتنے نہ دیا‘، سوشل میڈیا صارفین کی ہندوستان کی ٹرولنگ
-
گورنرخیبرپختونخوا کاراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
-
انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (بدھ کو )کھیلاجائےگا
-
انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھاٹیسٹ میچ 23جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہوگا
-
سری لنکا اوربنگلہ دیش سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کوکھیلا جائے گا
-
تین ملکی ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
-
انگلینڈ کو دھچکا، شعیب بشیر بھارت کے خلاف بقیہ ٹیسٹ میچز سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.