
وقفے وقفے سے بارشوں کے باعث کپاس کے سبز تیلے سے متاثر ہونے کا خدشہ، کاشتکار بچاؤ کےلئے فوری اقدامات کریں،محکمہ زراعت
جمعرات 8 اگست 2024 16:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ1بالغ یا بچہ فی پتہ سبز تیلہ، 5بالغ یا بچے فی پتہ سفید مکھی اور 8تا10فی پتہ تھرپس کی معاشی نقصان کی حد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سبزتیلے کے حملے کے تدارک کے لیے تھایا میتھاکسم 25فیصد ڈبلیو جی بحساب 24گرام یاتھایا کلوپرڈ 48فیصد ایس سی بحساب125ملی لیٹر یا کلورفینا پائیر36فیصد ایس سی بحساب 75ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔انہوں نے کہاکہ سفید مکھی کے تدارک کے لیے ڈایا فینتھیوران 50فیصد ایس سی بحساب 200ملی لیٹر یاتھایا کلوپرڈ 48فیصد ایس سی بحساب125ملی لیٹریاپائری پروکسی فن 10.8فیصد ای سی بحساب 500ملی لیٹر اسیٹا میپرڈ 20فیصد ایس ایل بحساب 125ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کیاجائے جبکہ تھرپس کے تدارک کے لیے سپائنو سیڈ 24فیصد ایس سی بحساب 40ملی لیٹریا ڈائی میتھوایٹ 40فیصد ای سی بحساب 400ملی لیٹر یا ایسی فیٹ 97فیصد ڈی ایف بحساب 300گرام یا تھایا کلوپرڈ 48فیصد ایس سی بحساب125ملی لیٹرفی ایکڑسپرے کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے کپاس کے کھیتوں میں جڑی بوٹیاں زیادہ اگ آتی ہیں جس سے اس کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی آجاتی ہے اسلئے فصل بڑی ہونے کی صورت میں پودوں کے درمیان ہاتھ سے گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کو فوری تلف کریں یا شیلڈ لگا کر مناسب جڑی بوٹی مار زہر سپرے کریں۔انہوں نے کہاکہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے پودے کا قد بڑھ جاتا ہے جس سے پودا پھل دینے کی بجائے بڑھوتری کی طرف مائل ہوجاتا ہے لہٰذا اس غیر ضروری بڑھوتری کو روکنے کیلئے اگست کے مہینے میں ہفتہ یا عشرہ کے وقفہ سے گروتھ ریگولیٹر میپی کوآٹ کلورائیڈ کا 2سے 3بار سپرے کریں۔انہوں نے کہاکہ مزید معلومات ورہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی زرعی ہیلپ لائن 0800-15000یا 0800-29000پر صبح 9بجے سے شام 5بجے تک مفت رابطہ کیاجاسکتاہے۔مزید موسم کی خبریں
-
30 اپریل تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
-
ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
20سے 23اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان
-
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا
-
بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
-
آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی
-
ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری جبکہ دیگر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
اپریل کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی
-
بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
-
بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.