Live Updates

کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

فیصل بیس پر 43 ملی میٹر‘کورنگی میں 36، کیماڑی میں 31، جناح ٹرمینل پر 28 اور یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ

جمعرات 21 اگست 2025 12:18

کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس پر 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

کورنگی میں 36، کیماڑی میں 31، جناح ٹرمینل پر 28 اور یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس پر 24، ایئرپورٹ اولڈ ایریا پر 21، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 21، گلشن حدید میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔اس کے علاوہ ناظم آباد میں 19، سرجانی ٹاؤن، سعدی ٹاؤن میں 16، نارتھ کراچی میں 9 اور گلشن معمار میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات