Live Updates

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے

جھنگ، خوشاب اور چکوال میں وقفے وقفے سے برکھا رت، جنوبی وزیرستان میں طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلے ٹانک میں داخل

بدھ 20 اگست 2025 14:14

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل شروع ہوگیا۔لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، باغبانپورہ،مغلپورہ، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

جھنگ، خوشاب اور چکوال میں وقفے وقفے سے برکھا رت، جنوبی وزیرستان میں طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلے ٹانک میں داخل ہوگئے، وانا جنڈولہ،عمر اڈا، بنوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہوئیں۔

ہرنائی میں چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق، گوچینہ میں 3 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، سوراب کے مختلف علاقوں میں 115 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، کچھی میں موسلادھار بارش سے کوئٹہ سبی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔حب میں برساتی نالوں میں طغیانی، پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا، ہری پور کے پہاڑی علاقے بودلہ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات