Live Updates

مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، میر پور اور باغ میں تیز بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

ہفتہ 30 اگست 2025 13:38

مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) مون سون کا نیا سپیل، ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، میر پور اور باغ میں تیز بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد، نارووال، فیروز والا، بہاولنگر اور دیگر علاقوں میں بھی بادلوں کی اننگز سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد دم توڑ گئے، فیروزوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، 3 افراد زخمی ہوگئے۔2ستمبرتک ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں مزید بادل برسیں گے، راوی، ستلج اور چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں شدت متوقع ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات