پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 759.73 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 77874.22 پوائنٹس پر بند

جمعرات 8 اگست 2024 22:17

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 759.73 پوائنٹس کے اضافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2024ء) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 759.73 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 77874.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران 434 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 182 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 198 کی قیمتوں میں کمی اور 54 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مجموعی طور پر 494.090 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 25.84 ارب روپے تھی۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 30 انڈیکس 95.06 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 24942.22 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1945.10 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 124042 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.068 ارب روپے کے سودے طے پائے۔کوہ نور سپننگ ملز کے 93863361 حصص، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم 33971570 کے حصص اور ائیرلنک کمیونیکیشن کے 25146617 حصص کا لین دین ہوا۔ کے ایس بی پمپس کمپنی لمیٹڈ، ایس ایم ایز لیزنگ اور آئی سی سی انڈسٹریز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 37.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔