برازیل اور امریکا کے درمیان پیرس اولمپکس ویمنز فٹ بال کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا

جمعہ 9 اگست 2024 11:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) برازیل اور امریکا کی فٹ بال ٹیمیں پیرس اولمپکس گیمز میں خواتین کے فٹ بال ایونٹ میں طلائی تمغے کے لئے(کل) ہفتہ کو ایکشن میں ہوں گی۔ اولمپکس کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل خواتین فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں امریکا نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد جرمنی کو 0-1 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں برازیل کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی ویمنز فٹ بال ٹیم کو دو کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔ برازیل اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان طلائی تمغے کے لئے میچ کل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور فائنل میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔\932

متعلقہ عنوان :