جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام محکمہ جات تیاری مکمل کرلیں،

یوم آزادی کو شاندار طریقے سے منا کر دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 9 اگست 2024 16:47

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2024ء ) : جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام محکمہ جات تیاری مکمل کرلیں، یوم آزادی کو شاندار طریقے سے منا کر دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے جشن آزادی کے حوالے سے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری و نجی ادارے یوم آزادی پر خصوصی پروگرام منعقد کریں گے تمام عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا آزادی جیسی نعمت کو اجاگر کرنے کیلئے سیمنار منعقد کئے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کئے جائیں انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی فلوٹ کا شاندار استقبال کیا جائے گا جس سے شہریوں کو ایک بہترین تفریح میسر آئے گی تمام اداروں میں پرچم کشائی اور یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کرکے ایک عظیم دن کو شایان شان طریقے سے منائیں گے ۔

اس کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پر گورنمنٹ کمپریہینسیو ہائی سکول میں آزادی فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :