عامل صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، صدر پریس کلب بہاولنگر قاسم علی شیخ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 9 اگست 2024 17:39

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اگست 2024 ) قاسم علی شیخ صدر پریس کلب بہاولنگر نے کہا ہے کہ عامل صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل کونسل پریس کلب بہاولنگر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست جشن یوم آزادی کو شایان شان منانے کے لیے پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، طارق حفیظ جنرل سیکرٹری نے کہا کہ صحافت میں آنے والی جدت اور رفتار کا تقاضہ ہے کہ صحافتی برادری بھی اپنے آپ کو ان کے مطابق ہم آہنگ کریں، شرکاء اجلاس کی رائے اور مشاورت سے پریس کلب بہاولنگر کے مفاد میں فیصلے کیے گئے، کونسل ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کابینہ پریس کلب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، اجتماعی مفاد میں کیے گئے فیصلوں کو سراہا

متعلقہ عنوان :