ایل ڈی اے کا ملتان روڈ، سبزہ زارکے اطراف میں آپریشن

کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ارضی سے تجاوزات و جھگیاں ختم کر دیں

جمعہ 9 اگست 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2024ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے ملتان روڈ کے اطراف، سبزہ زار، لیاقت چوک، کھاڑک نالہ تا مرغزار روڈ پر آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سوک سنٹر، سبزہ زار میں آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی سے عارضی جھگیاں و تجاوزات ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

ملتان روڈ تا کھاڑک روڈ مین بلیوارڈ سبزہ زار اور مرغزار روڈسے عارضی اور پختہ تجاوزات ہٹا دیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی شیڈز ہٹا دیئے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور ورک کی نگرانی میں ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے حصہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے سکیموں میں غیرقانونی تعمیرات /تجاوزات کے لئے خلاف بھرپور کارروئیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :